23 جون، 2016، 1:23 AM

افغان پناہ گزینوں کی اب پاکستان میں کوئی جگہ نہیں

افغان پناہ گزینوں کی اب پاکستان میں کوئی جگہ نہیں

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہےکہ پاکستان نے گزشتہ 3 دہائیوں سے زیادہ عرصے تک افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی تاہم اب مسائل کے باعث انہیں پاکستان میں مزید نہیں رکھ سکتے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا  ہےکہ پاکستان نے گزشتہ 3 دہائیوں سے زیادہ عرصے تک افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی تاہم اب مسائل کے باعث انہیں پاکستان میں مزید نہیں رکھ سکتے۔

اطلاعات کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے لیے ہائی کمشنر فلپو گرانڈی نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات سمیت افغان پناہ گزینوں سے متعلق بات چیت کی گئی۔

اقوام متحدہ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے 3 دہائیوں سے بھی زائد عرصہ تک افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرکے خیر سگالی کا مظاہرہ کیا تاہم اب سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی مسائل کے باعث پناہ گزینوں کو مزید پاکستان میں نہیں رکھا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مزید مؤثر سرحدی نظم و نسق سکیورٹی کے نقطہ نظر سے ضروری ہے۔

News ID 1864928

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha