مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےمشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کی سکیورٹی کو مزید سخت بنایا جائے گا اور کسی بھی افغان شہری کو بغیر دستاویزات کے ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینٹ کمیٹی برائے خارجہ امور و دفاع کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے گا اور منیجمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ کسی بھی شخص کو دستاویزات کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے بتایا کہ افغان بارڈر کے 4 مقامات پر گیٹ تبدیل کئے جارہے ہیں ۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ سے افغان حکومت کی جانب سے تلخ اور سخت بیانات آئے لیکن ہم نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا ۔
پاکستان کےمشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کی سکیورٹی کو مزید سخت بنایا جائے گا اور کسی بھی افغان شہری کو بغیر دستاویزات کے ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
News ID 1866458
آپ کا تبصرہ