16 جون، 2016، 7:19 PM

مصری مسافر طیارے کا ملبہ بحیرۂ روم سے مل گیا

مصری مسافر طیارے کا ملبہ بحیرۂ روم سے مل گیا

مصر کی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے مصری مسافر طیارے کا ملبہ بحیرۂ روم سے مل گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے مصری مسافر طیارے کا ملبہ بحیرۂ روم سے مل گیا ہے ۔ تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز کے ملبے کے اہم حصوں کا پتہ لگایا گیا ہے جب کہ گہرے سمندر میں جہاز کے ملبے کی تلاش میں مصروف بحری جہازنے مسافر طیارے کے ملبے کی ایک تصویر بھی بھجوائی ہے۔ یونان کے تفتیش کاروں کے مطابق جہاز پہلے 90 ڈگری پر بائیں جانب اور پھر دائیں جانب 360 ڈگری پرگھوما، جہاز کی بلندی 11 ہزار میٹر سے کم ہو کر 4600 میٹر ہوئی اور پھر جہاز تین ہزار میٹر کی بلندی پر آنے کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ مصری طیارے کی پروازایم ایس 804 پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے یونان کے جزیرے کیرپاتھوس کے قریب لاپتہ ہوگئی تھی جب کہ طیارے میں عملے کے ارکین سمیت 66 افراد سوار تھے۔

News ID 1864789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha