15 جون، 2016، 5:14 PM

پاکستان کا افغانستان پر سرحدی انتظام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

پاکستان کا افغانستان پر سرحدی انتظام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغانستان پر الزام عائد کیا ہے کہ افغانستان  طورخم بارڈر پر فائرنگ کر کے پاکستان کے سرحدی انتظام میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغانستان پر الزام عائد کیا ہے کہ افغانستان  طورخم بارڈر پر فائرنگ کر کے پاکستان کے سرحدی انتظام میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ پاکستانی  دفترخارجہ کی جانب سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے منسوب بیان میں افغان فورسز کی فائرنگ سے میجرعلی جواد چنگیزی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی مسلسل بلااشتعال فائرنگ پر سخت تشویش ہے جب کہ فائرنگ سے سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ سرحد پر نقل و حمل کا بہتر انتظام انسداد دہشت گردی کی کوششوں کا حصہ ہے، پاک افغان بارڈر پر نئے گیٹ کی تنصیب سے منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کا خاتمہ ہوگا تاہم افغانستان پاکستان کے سرحدی انتظام میں رکاوٹ ڈال رہا ہے جسے سرحدی مینجمنٹ بہتر کرنے میں پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کو معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہییں۔

News ID 1864769

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha