7 جون، 2016، 5:26 AM

امریکہ اور سعودی عرب کا عراقی حکومت پر شدید دباؤ

امریکہ اور سعودی عرب کا عراقی حکومت پر شدید دباؤ

امریکہ اور سعودی عرب نے عراقی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ فلوجہ میں داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی متوقف کردے کیونکہ عراقی حکومت کے دباؤ کی صورت میں داعش کسی نئی شکل میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف عراقی حکومت کی فوجی کارروائی کو فلوجہ میں ناکام بنانے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں ۔ امریکہ اور سعودی عرب نے عراقی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ  فلوجہ میں داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی متوقف کردے کیونکہ عراقی حکومت کے دباؤ کی صورت میں داعش کسی نئی شکل میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔ عراقی فورسز فلوجہ میں کمایابی کے باکل قریب ہیں اور ایسی صورتحال میں امریکہ اور سعودی عرب اپنے پروردہ دہشت گردوں کو بچانے کے لئے حرکت میں آگئے ہیں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو بچانے کے لئے امریکی فوجی اہلکاروں نے یہ کنہا شروع کردیا ہے کہ اگر فلوجہ میں داعش پر دباؤ جاری رکھا گیا تو داعش کسی نئی شکل میں سامنے آجائے گی ۔ امریکی فوجی حکام کے اس بیان سے یہ بات صاف نظر آتی ہے امریکی فوجی خود داعش کو کسی دوسری شکل میں تبدیل کرسکتے ہیں اور جسطرح وہ آج داعش کی حمایت کل القاعدہ  اور طالبان کی حمایت کررہے تھے اسی طرح وہ داعش کی جدید شکل کی بھی حمایت کریں گے۔ برطانوی اخبـار سنڈے ٹائمز کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے فرقہ واریت سے دور رہنے کا عہد کیا ہے جبکہ امریکہ کو خدشہ ہے کہ داعش کے خلاف فوجی مہم جوئی ناکامی کا شکار نہ ہو جائے اور وہ کہیں کسی نئی شکل میں سامنے نہ آ جائے۔ ذرائع کے مطابق عراقی فوج، رضاکار دستوں اور عراقی سنی اور شیعہ نے فلوجہ کا محاصرہ کررکھا ہے اور ایسے میں امریکہ عراقی حکومت کی فوجی کارروائی کو ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق امریکہ سعودی عرب کے دبآؤ میں ایسا کررہا ہے کیونکہ فلوجہ میں سعودی رعب کے سیکڑوں دہشت گرد موجود ہیں جن کی ہلاکت کا قوی امکان ہے اور یہی وجہ ہے کہ سعودی رعب کے بعض مفتیوں نے فلوجہ پر عراقی حکومت کی کارروائی کو وہابی اسلام کے خلاف کارروائی قراردیا ہے۔

News ID 1864563

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha