مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور روس نےشام میں لڑنے والے دہشت گرد گروپ النصرہ محاذ کے خلاف مشترکہ کارروائی پر غورشروع کردیا ہے۔النصرہ فرنٹ کو سعودی عرب اور ترکی کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے گفتگو کے دوران شام میں النصرہ محاذ کے خلاف مشترکہ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق روسی حکومت کا کہنا ہے کہ النصرہ فرنٹ کے شدت پسندوں کے خلاف امریکہ اور روس کی فوج حرکت میں آسکتی ہے۔ اس حوالے سے امریکی اور روسی وزراءخارجہ کے درمیان ہونے والی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں بھی غور کیا گیا ۔
امریکہ اور روس نےشام میں لڑنے والے دہشت گرد گروپ النصرہ محاذ کے خلاف مشترکہ کارروائی پر غورشروع کردیا ہے۔النصرہ فرنٹ کو سعودی عرب اور ترکی کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
News ID 1864460
آپ کا تبصرہ