مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں صدارتی امیدواربننے کے واحد ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی امیدوار بننےکےڈیموکریٹ خواہشمند برنی سینڈرزسےمباحثہ کرنےسےانکارکردیاہے۔
کیلیفورنیا میں جمعہ کوریلی سےخطاب میں ٹرمپ نے کہا تھاکہ وہ سینڈرز سے مباحثےکےبےچینی سے منتظرہیں تاہم ایک ہی روز بعداب کہا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی سینڈرزکواپناصدارتی امیدوارنہیں بنائےگی،اس لیے وہ ایسے شخص سے مباحثہ نہیں کریں گے جو ڈیموکریٹ پارٹی کاصدارتی امیدواربننےمیں دوسرے درجے پر ہو۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہیلری یاجوبھی پہلےنمبرکاامیدوارہوگا،اسی سےبحث کریں گے۔
امریکہ میں صدارتی امیدواربننے کے واحد ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی امیدوار بننےکےڈیموکریٹ خواہشمند برنی سینڈرزسےمباحثہ کرنےسےانکارکردیاہے۔
News ID 1864361
آپ کا تبصرہ