28 مئی، 2016، 12:09 PM

پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی اور مانع حمل اشتہارات نشر کرنے پر پابندی عائد

پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی اور مانع حمل اشتہارات نشر کرنے پر پابندی عائد

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی " پیمرا" نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹی وی اور ریڈیو چینلز پر مانع حمل اور خاندانی منصوبہ بندی کی مصنوعات کے اشتہارات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی " پیمرا"  نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹی وی اور ریڈیو چینلز پر مانع حمل اور خاندانی منصوبہ بندی کی مصنوعات کے اشتہارات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ پیمرا کی جانب سے یہ اقدام الیکٹرانک میڈیا پر مانع حمل اور خاندانی منصوبہ بندی کے اشتہارات نشر ہونے کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کے بعد اٹھایا گیا۔ پیمرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق، عام عوام ان مصنوعات کے اشتہارات نشر ہونے سے معصوم بچوں کے ذہنوں پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے بہت زیادہ تحفظات کا شکار ہے۔ریگولیٹری باڈی نے خبردار کیا ہے کہ ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والے میڈیا اداروں کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

News ID 1864336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha