مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزارت خارجہ نے شام میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے شہر فلوجہ میں داعش زوال کو پہنچ گئی ہے اور شام و عراق سے داعش کا بالکل خاتمہ ہوجائےگا۔
عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد جمال نے شام کے صوبہ لاذقیہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے بہیمانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے جرائم میں بعض علاقائی ممالک برابر کے شریک ہیں جو داعش کو مالی اور جنگی وسائل فراہم کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ لاذقیہ میں داعش نے 9 بم دھماکے کئے جن میں 145 سے زائد افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ