23 مئی، 2016، 12:49 PM

تھائی لینڈ میں اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 17 طالبات ہلاک

تھائی لینڈ میں اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 17 طالبات ہلاک

جنوبی تھائی لینڈ کے پہاڑی علاقے میں واقع ایک اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 17 طالبات ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی تھائی لینڈ کے پہاڑی علاقے میں واقع ایک اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 17 طالبات ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دو منزلہ ہاسٹل کی عمارت میں آگ رات گئے اس وقت لگی جب بچے اپنے کمروں میں سورہے تھے، جس کے باعث وہ خود کو بچانے میں ناکام رہے۔ چیانگ رائی صوبے کی پولیس کے کرنل پرایاد سنگسن کا کہنا تھا کہ اسکول کے ہاسٹل میں آگ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے لگی، جس کے نتیجے میں 17 طالبات ہلاک اور 5 زخمی ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے بھی 2 طالبات کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ دو تاحال لاپتہ ہیں۔

پرایاد سنگسن کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے والے اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا ہے، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

چیانگ رائی کے صوبائی حکام نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والی طالبات کی عمریں 6 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

News ID 1864210

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha