3 مئی، 2016، 4:47 PM

سعودی وزیر خارجہ کا شام میں دہشت گردوں کی ایک بار پھرحمایت کا اعلان

سعودی وزیر خارجہ کا شام میں دہشت گردوں کی ایک بار پھرحمایت کا اعلان

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایک بار پھر شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار اور مالی مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جسے شام کے امور میں سعودی عرب کی صریح مداخلت قراردیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایک بار پھر شام میں مسلح وہابی دہشت گردوں کو ہتھیار اور مالی مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جسے شام کے امور میں سعودی عرب کی صریح مداخلت قراردیا جارہا ہے۔

عادل الجبیر نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہوگا ہم شامی حکومت کے خلاف لڑنے والے مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کریں گے۔ اس نے کہا کہ امریکہ کی سرپرستی میں قائم اتحاد کو شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرنی چاہیے اور بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے دہشت گردوں کی بھر پور مدد کرنی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب خطے میں امریکی اور اسرائیلی منصوبوں پر عمل اور اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے، سعودی عرب کے امریکہ نواز وزیر خارجہ ، امریکی خوشنودی کے لئے مسلمانوں کے خلاف ہر قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے سعودی عرب اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

News ID 1863749

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha