مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے ایک سو ستر ممالک نے ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ پیرس کلائمیٹ معاہدے پر تاریخی دستخطی تقریب اقوام متحدہ میں ہوئی۔ ڈیل کا مقصد عالمی درجہ حرارت کو دو سینٹی گریڈ کم رکھ کر گلوبل وارمنگ کو محدود کرنا ہے۔معاہدے کا اطلاق دو ہزار بیس سے ہو گا۔ معاہدہ نافذ العمل ہو نے کے بعد 55فیصد گرین ہاﺅسز گیسز کے ذمہ دار ممالک معاہدے کی تصدیق کر دینگے۔ اس موقع پر اقوا م متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے ،اب تک ایک دن میں کسی بھی عالمی معاہدے پر اتنے ممالک نے دستخط نہیں کیے ہیں۔تاریخی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں فرانس کے صدر فرانسوا اولاند اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹسن ٹروڈو سمیت کئی سربراہان مملکت نے شرکت کی اس معاہدے کا مسودہ گزشتہ سال پیرس میں ہونے والے اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کی اکیسویں کانفرنس میں پیش کیا گیا تھا جس کی اس کے رکن تمام ایک سو پچانوے ممالک نے اتفاق رائے سے منظوری دی تھی۔اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دستخط کئے۔
ایران سمیت ایک سو ستر ممالک نے ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی معاہدے پر دستخط کر دیئے
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے ایک سو ستر ممالک نے ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ پیرس کلائمیٹ معاہدے پر تاریخی دستخطی تقریب اقوام متحدہ میں ہوئی۔
News ID 1863523
آپ کا تبصرہ