پاکستانی فوج کے سربراہ کا پاکستان کے تمام صوبوں سے دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس کی بھرپورمدد کرے گی جب کہ ہرصوبے سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیاجائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس کی بھرپورمدد کرے گی جب کہ ہرصوبے سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیاجائےگا۔اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ اللہ ڈنوخواجہ کو ٹیلیفون کیا،ٹیلی فونک گفتگو کے دوران آرمی چیف نے سندھ پولیس کے اہلکاروں کی ہلاکت  پر اظہار افسوس اور ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔

آرمی چیف نے سندھ پولیس کی دہشت گردوں کےخلاف کارروائیوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہرصوبے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس کی بھرپور مدد کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکراچی کے علاقے اورنگی میں وہابی دہشت گردوں نے 7 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔

News Code 1863455

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =