مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کارروائیوں کے دوران طالبان کے فرضی دہشت گرد گورنر اور 3 پاکستانی دہشت گردوں سمیت 55 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 47 زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں نیشنل سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کے مختلف حصوں میں زمینی اور فضائی آپریشن کیے ، صوبہ غزنی میں افغان فورسز کے آپریشن شفق میں 15طالبان ہلاک،13 زخمی ہوئے ،بغلان میں طالبان کا فرضی ضلعی گورنر قاری عبدالواسع ماراگیا، صوبہ نورستان کے ضلع کمدش میں سکیورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپ میں3پاکستانی دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، صوبہ کنٹر میں طالبان نے سکورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملے کیے ہیں جس کے بعد علاقے میں شدت پسندوں اورسکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
اس دوران 9 طالبان مارے گئے۔ ادھر افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس نے صوبہ خوست میں حقانی نیٹ ورک کی جانب سے ایک بڑے حملے کی سازش کو ناکام بنادیا، افغان پولیس اور انٹیلی جنس نے مشترکہ طور پر ضلع علی شیر کے گائوں چھارگوٹی میں کارروائی کی۔
حقانی جنگجوئوں سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں 30 اے کے 47 رائفلز،2 رائفلز،اے کے 47 کے 3000 رائونڈز،2دیسی دھماکہ خیزبم ڈیوائسز، گاڑیوں کی 4 پاکستانی جعلی نمبرپلیٹیں،ایک گاڑی ،5 فوجی وردیاں شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ