11 فروری، 2018، 10:31 AM

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 20 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 20 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے دوران 20 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز  نے صوبہ بلوچستان میں  آپریشن ردالفساد کے دوران 20 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں فورسز کی جانب سے آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ ایف سی نے انٹیلی جنس اطلاعات پر صوبہ بلوچستان کے علاقوں بلیدہ، گشکور، تراٹھا اور پشین میں کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورس نے بڑی تعداد میں راکٹ، سب مشین گنز، اسنائپر رائفلز، لیپ ٹاپ اور جی پی ایس ڈیوائسز برآمد کرلیں۔

News ID 1878650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha