مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے مزاحمتی اقتصادی اور معاشی پالیسیوں کے نفاذ پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں کے نفاذ سے بےروزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ خطیب جمعہ نے دفاع مقدس کے شہداء ، شہید صیاد شیرازی اور جوہری شعبہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی پیشرفت اور ترقی نیز قومی سرافرازی اور سربلندی کے سلسلے میں شہیدوں نے اپنا حق ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائش کے مطابق مزاحمتی اقتصادی اور معاشی پالیسیوں کے نفاذ کی مرکزی کمانڈ حکومت کے ہاتھ میں ہے اور اگر ہم مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں کے نفاذ میں کامیاب ہوجائیں تو پھر ہمیں سیاسی، ،ثقافتی اور سماجی امور میں بھی کامیابی مل جائے گي ۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ الحمد للہ حکومت مضبوط اور قوی ہے اور اسلامی ثقافت میں روزگار کی فراہمی اور بے روزگاری کے خاتمہ پر تاکید کی گئي ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ رہبر معظم کی فرمائش کے مطابق اگر ہم سنجیدگي کے ساتھ اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اقدام کریں تو اللہ تعالی ہماری مدد کرےگا۔
آپ کا تبصرہ