28 اپریل، 2017، 4:09 PM

عوام کی معاشی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے والے صدارتی امیدوار کے انتخاب پر تاکید

عوام کی معاشی مشکلات  اور مسائل کو حل کرنے والے صدارتی امیدوار کے انتخاب پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے عوام پر زوردیا ہے کہ وہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں ایسے امیدوار کا انتخاب کریں جس کے پاس عوام کی معاشی اور اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں جامع اور ٹھوس پروگرام موجود ہو۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی  ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں عوام پر زوردیا ہے کہ وہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں ایسے امیدوار کا انتخاب کریں جس کے پاس عوام کی معاشی اور اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں جامع اور ٹھوس پروگرام موجود ہو۔خطیب جمعہ نے کہا کہ ایرانی عوام کسی کو اسلامی نظام کو کمزور بنانے کی اجازت نہیں دیں گے اور صدارتی امیدواروں کو چاہیے کہ وہ  ملکی مسائل اور مشکلات کو حل کرنے اور اسلامی نظام کے دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں اپنے اپنے پروگرامز کی تشریح اور توضیح پیش کریں تاکہ عوام ان کے براہ راست مباحثوں اور پروگرامز کے ذریعہ انھیں پہچان سکیں اور ان میں سے بہتر اور اصلح امیدوار کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر صدارتی محل میں روانہ کرسکیں۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ ایکدوسرے کی تخریب کسی بھی لحاظ سے درست اور صحیح نہیں ہے۔ خطیب جمعہ نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقہ میر جاوہ میں  ایرانی سرحدی محافظوں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ کو پاکستانی حکومت کو واضح پیغام دینا چاہیے کہ پاکستانی سرزمین کا استعمال ایران کے خلاف ناقابل برداشت ہے خطیب جمعہ نے سرحدی محافظوں کی مظلومانہ شہادت پر ان کے اہلخانہ کو تعزيت اور تسلیت پیش کی ۔

News ID 1872109

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha