7 اپریل، 2016، 1:28 PM

پانامہ پیپرزجاری کرنے کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ / مقصد پوتین کو نقصان پہنچانا

پانامہ پیپرزجاری کرنے کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ / مقصد پوتین کو نقصان پہنچانا

وکی لیکس نے امریکہ پر الزام عائد کیاہے کہ پانامہ پیپرز جاری کرنے کا مقصد امریکہ کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پوتین کو نشانہ بنانا ہے اور مبینہ طور پر اس کیلئے یوایس ایڈ اور سوروز کی جانب سے فنڈنگ کی گئی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وکی لیکس نے امریکہ پر الزام عائد کیاہے کہ پانامہ پیپرز جاری کرنے کا مقصد امریکہ کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر  پوتین کو نشانہ بنانا ہے اور مبینہ طور پر اس کیلئے یوایس ایڈ اور سورو ز کی جانب سے فنڈنگ کی گئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق  آئی سی آئی جے اور وکی لیکس کے درمیان آن لائن جھگڑا ہوا جس  کے دوران وکی لیکس نے یہ انکشاف کیاہے کہ امریکہ نے روسی صدر پوتین کو نشانہ بنانے کیلئے پانامہ پیپرز کی مالی امداد کی ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری کر دہ پیغام میں وکی لیکس کا کہناتھا کہ ’امریکہ کی او سی سی آر پی اچھا کام کرسکتی تھی ،لیکن امریکی حکومت کی روسی صدر پوتین کو نشانہ بنانے کیلئے پانامہ پیپرز کی براہ راست ما لی معاونت سنجیدہ طور پر اس کی سالمیت کی کمزوری ہے ۔
پانامہ لیکس کے باعث بڑے بڑے ممالک کی اہم شخصیات میں کھلبلی مچ گئی ہے جبکہ آئیس لینڈ کے وزیراعظم پانامہ لیکس کے پہلے شکار ہیں جنہوں نے عوام کے پرزور احتجاج پر اپنے منصب سے استعفیٰ دیدیاہے۔ جبکہ پانامہ پیپر میں کسی امریکی کا نام نہیں ہے پانامہ پیپر کو امریکی سازش قراردیا جارہا ہے۔

News ID 1863122

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha