مہر خبررساں ایجنسی نےغیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پانامہ پیپرز انکشافات کا اہم حصہ سمجھی جانے والی لافرم موزیک فانسیکا نے اپنے 3 دفاتربندکرنے کااعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق موزیک فانسیکا نے برطانیہ کے زیرانتظام علاقوں جرسی، آئل آف مین اورجبرالٹر میں 20سال سے قائم اپنے دفاتربندکرنے کااعلان کیا ہے۔ فرم کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان کے مطابق دفاتر بند کرنے کا فیصلہ نیٹ ورک مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے جبکہ اس دوران صارفین کیلیے خدمات جاری رکھی جائیں گی۔
پانامہ پیپرز انکشافات کا اہم حصہ سمجھی جانے والی لافرم موزیک فانسیکا نے اپنے 3 دفاتربندکرنے کااعلان کردیا ہے۔
News ID 1864352
آپ کا تبصرہ