5 اپریل، 2016، 10:17 PM

آئس لینڈ کے وزیر اعظم مستعفی ہوگئے

آئس لینڈ کے وزیر اعظم مستعفی ہوگئے

پانامہ پیپرز معاملے پر آئس لینڈ کے وزیراعظم سگمنڈر ڈیوڈ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کریپ وین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پانامہ پیپرز معاملے پر آئیس لینڈ کے وزیراعظم سگمنڈر ڈیوڈ نے استعفیٰ دیدیاہے۔ پانامہ لیکس کے بعد آئس لینڈ میں سیاسی بھونچال آیا ہوا ہے اور اس مالیاتی اسکینڈل میں وزیرِ اعظم سگمندر گنولگسن  اور ان کی بیوی کا نام آنے کے بعد مظاہرین کے وزیرِاعظم سے مستعفیٰ ہونے کے زور پکڑتے مطالبے کے بعد اب وزیراعظم  نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق آئس لینڈ کے وزیر اعظم سیگمندر گْنلاؤگسن نے عوامی وسیاسی دباو   اور حزبِ مخالف کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے مطالبے کے بعد  صدر اولاور ریگنر گریمسن کو پارلیمان کو تحلیل کرنے کی درخواست دی ہے۔اطلاعات کے مطابق صدرگریمسن نے ملک کی سیاسی جماعتوں سے بات چیت تک پارلیمان کو تحلیل کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ پانامہ لیکس میں انکشاف ہوا کہ آئیس لینڈ کے وزیر اعظم بھی آف شور کمپنی کے مالک ہیں جس پر ملک بھر میں عوام نے شدید احتجاج کیا، ہزاروں لوگوں کی جانب سے آئیس لینڈ کی پارلیمنٹ کا گھراﺅ کر کے شدید احتجاج کیا گیا اور آئیس لینڈ کے وزیر اعظم سے استعفیٰ کامطالبہ کیا ۔عوامی دباﺅ پر آئیس لینڈ کے وزیر اعظم نے صدر سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست کی جس پر صدر نے ان کی سفارش کو مسترد کردی۔

News ID 1863083

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha