4 اپریل، 2016، 3:27 PM

فرانس کے صدر اولاند نے پانامہ پیپرز کے انکشافات کے بعد تحقیقات کا حکم دیدیا

فرانس کے صدر اولاند نے پانامہ پیپرز کے انکشافات کے بعد  تحقیقات کا حکم دیدیا

فرانس کے صدرفرانسوااولاند نے پانامہ پیپرز کے انکشافات کی روشنی میں ملک بھر میں تحقیقات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے صدرفرانسوااولاند نے پانامہ پیپرز کے انکشافات کی روشنی میں ملک بھر میں تحقیقات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی صدر اولاند نے پانامہ پیپرز کے انکشافات کی روشنی میں فرانس میں تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان انکشافات کے باعث ٹیکس چوروں کو پکڑنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوروں کے خلاف تحقیقات کراکے مقدمات چلائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پانامہ پیپرز کے انکشاف کے بعد آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ کے حکام نے پہلے سے ہی تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا ہے۔ آسٹریلوی حکام کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ موساک فونسیکا سے منسلک 800 سے زائد امیر شہریوں کے ٹیکس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پانامہ لیکس کے مطابق دنیا کے 143 رہنماؤں میں سے 12 اعلی حکومتی شخصیات اور ان کے خاندان اور عزیرواقارب بھی شامل ہیں جنھوں نے خفیہ طریقے سے دولت بنائی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خود تو خفیہ طور پر کوئی دولت نہیں بنائی لیکن ان کی بیٹی مریم نواز اور بیٹوں حسین اور حسن نواز نے 4 خفیہ کمپنیوں کے ذریعے لاکھوں ڈالر مالیت کی دولت بنائی۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو، چوہدری شجاعت اور پرویز الہی، سابق وزیرداخلہ رحمان ملک اور شوکت ترین کے نام بھی شامل ہیں۔

News ID 1863056

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha