3 اپریل، 2016، 3:45 PM

پاکستان میں دو قبائل گروہوں کے درمیان تصادم میں 9 افراد ہلاک

پاکستان میں دو قبائل گروہوں کے درمیان تصادم میں 9 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ جیکب آباد میں زمین کے تنازعہ پر دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ جیکب آباد میں زمین کے تنازعہ پر دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جیکب آباد میں سومرو اور کٹوہر قبائل کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے زمین کی ملکیت کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا اورکچھ روز سے علاقے میں کافی کشیدگی تھی ، اس کشیدگی نے اس وقت مسلح تصادم کی شکل اختیار کرلی جب ایک فریق نے مورچہ بند ہوکر فائرنگ شروع کردی۔

دونوں اطراف سے خودکار ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ تصادم کے نتیجے میں اب تک 9 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ تصادم کے بعد علاقے میں اب بھی کشیدگی ہے اور دونوں گروپوں کے مسلح افراد مورچہ بند ہیں۔

News ID 1863034

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha