27 مارچ، 2016، 10:48 PM

پاکستانی حکومت نے اسلام آباد کے ریڈزون کا کنٹرول فوج کے حوالے کردیا

پاکستانی حکومت نے اسلام آباد کے ریڈزون کا کنٹرول فوج کے حوالے کردیا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مظاہرین نےریڈزون میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ شروع کردی جس کے بعد حکومت نے ریڈزون کا کنٹرول فوج کے حوالے کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مظاہرین نےریڈزون میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ شروع کردی جس کے بعد حکومت نے ریڈزون کا کنٹرول فوج کے حوالے کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں ممتاز قادری کے چہلم کے بعد احتجاجی مظاہرین ڈی چوک میں داخل ہوگئے اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ مظاہرین نے ڈی چوک پر رکھے 2 کینٹینرزکو آگ لگا دی جب کہ  میٹرو اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کرکے اس کے شیشے توڑ دیئے گئے اس دوران  پولیس کی جانب سے مظاہرین پرآ نسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی ۔حالات انتہائی کشیدہ ہونے کے باعث پنجاب پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا جب کہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق حکومت نے فوج سے ریڈ زون کا کنٹرول سنبھالنے کا کہا ہے۔ادھر لاہور میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے میں 65 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان سے منسلک جماعت احرار نے قبول کرلی ہے۔

News ID 1862857

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha