25 مارچ، 2016، 7:07 PM

پاکستانی وزیر اعظم نے ایرانی صدرحسن روحانی کا باقاعدہ استقبال کیا

پاکستانی وزیر اعظم نے ایرانی صدرحسن روحانی کا باقاعدہ استقبال کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ان کا سرکاری طور پر والہانہ استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے سرکاری طور پر نے ان کااستقبال کیا۔ صدر حسن روحانی پاکستانی وزير اعظم نواز شریف کی دعوت پر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔اس سفر میں ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد بھی صدر روحانی کی ہمراہی کررہا ہے۔صدر حسن روحانی پاکستانی ہم منصب صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔صدر حسن روحانی کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ صدر روحانی پاکستان کے علماء اور دانشوروں سے اور پاکستان میں مقیم ایرانیوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

News ID 1862800

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha