21 دسمبر، 2016، 12:57 PM

آرمینیا میں ایرانی صدر کا والہانہ استقبال

آرمینیا میں ایرانی صدر کا والہانہ استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ایروان پہنچ گئے ہیں جہاں آرمینیا کے صدر نے ان کا والہانہ استقبال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ایروان پہنچ گئے ہیں جہاں آرمینیا کے صدر نے ان کا والہانہ استقبال کیا ہے۔ آرمینیا کے صدارتی محل میں صدر سرژ سرکیسیان نے ایرانی صدر حسن روحانی کا والہانہ خير مقدم کیا اور اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے ۔ واضح رہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اعلی وفد کے ہمراہ  ایشیا کے تین ممالک آرمینیا، قزاقستان اور قرقیزستان کے دورے کے پہلے مرحلے پرآرمینیا پہنچ گئے ہیں ۔ جہاں وہ آرمینیا کے صدر اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1869144

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha