مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی حکام کے مطابق چین کے صوبے شانزی کے شہر شوزہوا میں کان میں 129 مزدور کام کر رہے تھے کہ کان بیٹھنا شروع ہوگئی تاہم حادثے کے وقت 110 مزدور باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم 19 مزدورنہ نکل سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے تاہم ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ حادثہ گیس لیکیج، آگ لگنے یا سیلاب کے باعث پیش آیا۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی چین کے صوبے جیلن میں کان حادثے میں گیس لیکج کے باعث 12 مزدور ہلاک ہوگئے تھے۔
چینی حکام کے مطابق چین کے صوبے شانزی کے شہر شوزہوا میں کان حادثے میں 19 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1862775
آپ کا تبصرہ