10 اکتوبر، 2015، 9:05 PM

چین کے ایک ریسٹورنٹ میں 17 افراد ہلاک

چین کے ایک ریسٹورنٹ میں 17 افراد ہلاک

چین کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلینڈر پھٹنے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلینڈر پھٹنے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چین کے مشرقی صوبے آن ہوئی کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے آگ لگ گئی جس میں جھلس کر 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام  کے مطابق سلینڈر پھٹنے کے بعد ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی جب کہ باہر جانے کا دروازہ بھی بند ہوگیا تھا جس کی وجہ سے زیادہ اموات ہوئیں تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔

News ID 1858756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha