22 مارچ، 2016، 12:14 AM

کویت نے حزب اللہ سے تعلق کے شبہ میں 14 افراد کو ملک سے نکال دیا

کویت نے حزب اللہ سے تعلق کے شبہ میں 14 افراد کو ملک سے نکال دیا

کویت نے حزب اللہ لبنان سے تعلق کے الزام میں گیارہ لبنانی اور تین عراقی شہریوں کو ملک سے نکال دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت نے حزب اللہ لبنان سے تعلق کے الزام میں گیارہ لبنانی اور تین عراقی شہریوں کو ملک سے نکال دیا ہے۔کویتی حکومت نے یہ اقدام  حزب اللہ کو خلیج فارس تعاون کونسل کی جانب سے دہشت گرد قراردینے کے تین ہفتہ بعد انجام دیا ہے۔ کویتی اخبار البقس کے مطابق سکیورٹی حکام نے پیر کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ ان چودہ افراد کو اسٹیٹ سکیورٹی سروس کی درخواست پر بے دخل کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے فوری طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔اخبار کے مطابق کویت کے اسٹیٹ سکیورٹی ادارے نے غیر مطلوب لبنانیوں اور عراقیوں کی ایک فہرست تیار کی ہے۔  خلیجی عرب ممالک میں اسرائیلیوں پر کوئی پابندی عائد  نہیں لیکن حزب اللہ کے خلاف انھوں نے معاندانہ کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1862707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha