18 مارچ، 2016، 4:06 PM

داعش اپنے وحشیانہ اعمال میں نسل کشی کا ارتکاب کررہی ہے

داعش اپنے وحشیانہ اعمال میں نسل کشی کا ارتکاب کررہی ہے

امریکہ کے وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم عراق اور شام میں نسل کشی کی مرتکب ہوئی ہے جس نے ایزدی ،عیسائی ، سنی کردوں اور شیعہ مسلمانوں کا کھلے عام قتل کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم عراق اور شام میں نسل کشی کی مرتکب ہوئی ہے جس نے ایزدی ،عیسائی اور شیعہ مسلمانوں کا کھلے عام قتل کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ نام نہاد  دولت اسلامیہ (داعش) نے خود نسل کشی کا دعویٰ بھی کیا ہے، اس کے علاوہ وہ نظریاتی اعتبار سے اور اپنے اعمال سے بھی نسل کش ہیں۔ یہ تنظیم شام اور عراق کے علاقوں میں انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کی ذمہ دار ہے۔
داعش نے عراق میں ایزدی برادری پر حملوں میں سیکڑوں مردوں اور لڑکوں کو ہلاک کیا گیا اور ہزاروں خواتین کو اغوا کرکے انھیں اذیت و آزار پہنچایا۔ داعش نے سنی کرد مسلمانوں کو بھی بے دردی کے ساتھ قتل کیا۔

News ID 1862631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha