18 مارچ، 2016، 1:04 AM

وطن کو ماں کا درجہ دینا اسلام کی تعلیم اور اس کی تاریخ کا حصہ ہے

وطن کو ماں کا درجہ دینا اسلام کی تعلیم اور اس کی تاریخ کا حصہ ہے

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بھارتی لوک سبھا کے ممبر اسد الدین اویسی کے " بھارت ماتا کی جے ہو" کے بارے میں بیان کو اسلامی تعلیمات کے منافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کو ماں کا درجہ دینا اسلام کی تعلیم اور اس کی تاریخ کا حصہ ہے۔ وطن کی سرزمین کو ماں کا درجہ دینا، محبت کرنا،وطن کی سرزمین کے لئے جان دے دینا، یہ ہرگز اسلام کے خلاف نہیں ہے ،یہ اسلامی تعلیم میں شامل ہے۔

مہر خبررساں  ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بھارت میں منعقد ورلڈ صوفی فارم کانفرنس میں شریک ہیں جہاں انھوں نےمیں بھارتی لوک سبھا کے ممبر اسد الدین اویسی کے " بھارت ماتا کی جے ہو" کے بارے میں بیان کو اسلامی تعلیمات کے منافی قراردیتے  ہوئے کہا ہے کہ وطن کو ماں کا درجہ دینا اسلام کی تعلیم اور اس کی تاریخ کا حصہ ہے۔ وطن کی سرزمین کو ماں کا درجہ دینا، محبت کرنا،وطن کی سرزمین کے لئے جان دے دینا، یہ ہرگز اسلام کے خلاف نہیں ہے ،یہ اسلامی تعلیم میں شامل ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے بھارتی نجی چینل اے بی پی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی سرزمین کو ماں کا درجہ دینا، محبت کرنا،وطن کی سرزمین کے لئے جان دے دینا، یہ ہرگز اسلام کے خلاف نہیں ہے ،یہ اسلامی تعلیم میں شامل ہے، جو وطن سے محبت کے خلاف بات کرتا ہے اسے چاہئے کہ قرآن اور اسلامی تاریخ کو پڑھے۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ "دہشت گردی سے اسلام کا کوئی تعلق نہیں ہے اور ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد انسانیت کے قاتل ، بھارت اور پاکستان کے دشمن ہیں،ایسے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہئے۔کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے ورلڈ صوفی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن، بقائے باہمی، ہمدردی، مساوات اور عالمی بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور اسی درس کو صوفیائے کرام نے عوام تک پہنچایا ہے۔ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے صوفیوں کی آوازکو "امن کی آواز" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے 99 ویں نام رحمت، شفقت اور محبت کے سوا کچھ اور نہیں۔نریندر مودی نے کہا کہ "جب ہم اللہ کے 99ویں ناموں کے بارے میں سوچتے ہیں تو اس میں سے کوئی بھی طاقت اور تشدد کے حوالے سے نہیں ہے، اللہ کے پہلے دو ناموں کے معنی شفقت اور رحم کرنے والا، اللہ، رحمٰن اور رحیم ہے"۔خطاب کے دوران نریندر مودی نے دنیا میں مذہب کے نام پر دہشت گردی پھیلانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ "وہ جو مذہب کے نام پر دہشت گردی پھیلا رہے ہیں وہ مذہب کے مخالف ہیں۔

News ID 1862617

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha