11 مارچ، 2016، 9:22 PM

حزب اللہ کی حمایت پر سعودی عرب کا غصہ/حزب اللہ عربوں کی عزت کا نام

حزب اللہ کی حمایت پر سعودی عرب کا غصہ/حزب اللہ عربوں کی عزت کا نام

عرب لیگ کے اجلاس میں عراق کے وزير خارجہ نے حزب اللہ لبنان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ عربوں کی سرافرازی ،سربلندی اور عزت کا نام ہے عراقی وزیر خارجہ کی حمایت کے بعد سعودی عرب کا وفد اجلاس سے اٹھ کر باہر چلا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب لیگ کے اجلاس میں عراق کے وزير خارجہ نے حزب اللہ لبنان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ عربوں کی سرافرازی ،سربلندی اور  عزت کا نام ہے عراقی وزیر خارجہ کی حمایت کے بعد سعودی عرب کا وفد اجلاس سے اٹھ کر باہر چلا گیا۔ ابراہیم جعفری نے خلیج فارس تعاون کونسل کی جانب سے حزب اللہ کو دہشت گرد قراردینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ حزب اللہ کو دہشت گرد قراردیتے ہیں وہ در حقیقت خود دہشت گرد ہیں۔ ابراہیم جعفری نے کہا کہ کیسے ممکن ہے جو تنظیم ہمیشہ عربوں کے لئے باعث فخر اور مایہ ناز تنظيم ہو اسے دہشت گرد قراردیا جائے۔ ابراہیم جعفری نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ عالم عرب کے ہیرو ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عراقی وزیر خارجہ نے سید حسن نصر اللہ اور حزب اللہ کا بھر پور دفاع کیا جس کے بعد سعودی عرب کا وفد عرب لیگ کے اجلاس سے منہ لٹکا کر باہر نکل گيا۔

News ID 1862464

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha