مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر نہ رکنے پر پولیس نے بنوں کے ایڈیشنل کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔اطلاعات کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایڈیشنل کمشنر سمیت ڈرائیور اور گن مین زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چارسدہ کے تھانہ خان مئی کی حدود میں بنوں کے ایڈیشنل کشمنر دولت خان ہفتہ وار تعطیل پر آبائی علاقے درگئی جا رہے تھے کہ پولیس نے انھیں ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا۔ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے اس کی رفتار بڑھا دی جس پر پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا، جب ڈرائیور نے راستہ تبدیل کیا تو پولیس نے پہلے ہوائی فائرنگ کی اور بعد ازاں گاڑی کے ٹائر کو نشانہ بنایا۔پولیس کی فائرنگ سے گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور وہ الٹ گئی، جس کے بعد شناخت ہو سکی کہ در حقیقت گاڑی میں ایڈیشنل کمشنر بنوں سوار تھے، تاہم گاڑی نہ روکنے کی وجوہات سامنے نہ آ سکیں۔گاڑی الٹنے سے ایڈیشنل کمشنر بنوں دولت خان سمیت ڈرائیور اور گن مین زخمی ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر نہ رکنے پر پولیس نے بنوں کے ایڈیشنل کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
News ID 1862452
آپ کا تبصرہ