مہر خبررساں ایجنسی نے کویت کے اخبار الرائے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے ایران سے روس اور ترکی کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرانے کے لئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔اخبار کے مطابق ترکی کے وزير اعظم داؤد اوغلو نے دورہ تہران کے دوران جہاں اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان تبادلہ خیال کیا وہیں ترکی نے ایران سے درخواست کی ہے کہ وہ روس اور ترکی کے درمیان روسی جہاز گرانے کے بعد جاری کشیدگی کو ختم کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔ اخبار کے مطابق ترکی بھی ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ایران اور ترکی دونوں ایکد وسرے کو باہمی مسائل کے بارے میں تعاون فراہم کرسکتے ہیں۔ کویتی اخبار کے مطابق ترکی اپنے اقتصادی روابط کو ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کی تلاش وکوشش کررہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں بہت سےمشترکہ مفادات ہیں۔
کویت کے اخبار الرائے کے مطابق ترکی نے ایران سے روس اور ترکی کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرانے کے لئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔
News ID 1862370
آپ کا تبصرہ