7 مارچ، 2016، 10:11 PM

اسلامی تعاون تنظیم کی مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل پر تاکید

اسلامی تعاون تنظیم کی مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل پر تاکید

انڈونیشیا میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے اپنی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے  اپنی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں اوآئی سی کا پانچواں غیر معمولی وزارتی اجلاس ہوا جس میں 56 میں سے 49 رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ ایران کی طرف سے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلا س کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا اعادہ کیا گیا اور اسرائیلی مظالم و استحصال کی شدید مذمت کی گئی ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی برادری مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے ذمہ داری کااحساس کرے فلسطینیوں کے معاشرتی اور مذہبی حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔ اجلاس سے خطاب میں ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے بھیانک جرائم کے خلاف  لفظی مذمت کے بجائے عملی اقدام کی ضرورت ہے اور اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ باہمی تنازعات ترک کرکے مسئلہ فلسطین کے حل پر توجہ مرکوز کریں اورکسی بھی سطح پر امریکی اور اسرائیلی اتحاد کا حصہ نہ بنیں۔

News ID 1862366

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha