2 مارچ، 2016، 8:49 PM

جلال آباد میں بھارتی قونصل خانے کے قریب خود کش دھماکے میں 8 افراد ہلاک

جلال آباد میں بھارتی قونصل خانے کے قریب خود کش دھماکے میں 8 افراد ہلاک

افغانستان کے شہر جلال آباد میں بھارتی قونصل خانے کے قریب خود کش دھماکے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گردوں سمیت 8 افراد ہلاک اور 197 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررسان ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں بھارتی قونصل خانے کے قریب خود کش دھماکے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گردوں سمیت 8 افراد ہلاک اور 197 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں 5 دہشت گردوں میں سے ایک نے بھارتی قونصل خانے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ دیگر 4 دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور 2 شہری ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ دھماکہ  اس قدر شدید تھا کے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم دھماکے کے فوری بعد افغان پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے آپریشن شروع کردیا جب کہ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں چاروں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ادھر بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے خود کو قونصل خانے کے مرکزی دروازے کے قریب دھماکے سے اڑایا جب کہ دیگر 4 حملہ آوروں نے قونصل خانے کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور شدید فائرنگ بھی کہ تاہم حملے میں عملہ محفوظ رہا جب کہ جلال آباد میں ہونے والے خودکش حملے اور فائرنگ کی اب تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

News ID 1862250

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha