17 مئی، 2017، 2:22 PM

افغانستان کے شہر جلال آباد میں ریڈیو ٹی وی اسٹیشن پر دہشت گردوں کاحملہ

افغانستان کے شہر جلال آباد میں ریڈیو ٹی وی اسٹیشن پر دہشت گردوں کاحملہ

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں واقع سرکاری ریڈیو ٹی وی اسٹیشن پر وہابی دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جبکہ صحافی اور عملہ عمارت کے اندر ہی محصور ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں واقع سرکاری ریڈیو ٹی وی اسٹیشن پر وہابی دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جبکہ صحافی اور عملہ عمارت کے اندر ہی محصور ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکومتی ترجمان عطاء اللہ خوگیانانی کا کہنا ہے کہ 4 مسلح دہشت گرد ریڈیو ٹیلی وژن افغانستان (آر ٹی اے) میں داخل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ  ان میں سے دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ 2 اب بھی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مزاحمت کررہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں اب تک 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔فائرنگ کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد عمارت سے بچ نکلنے والے آر ٹی اے کے ایک فوٹو گرافر نے بتایا کہ اس کے بعض ساتھی عمارت کے اندر محصور ہیں۔اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے البتہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں شدت پسند تنظیم داعش سرگرم ہے اور جلال آباد اس کا دارالحکومت ہے۔

News ID 1872553

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha