29 فروری، 2016، 1:31 PM

ایرانی وزیر خارجہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں 6 ممالک کا دورہ کریں گے

ایرانی وزیر خارجہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں 6 ممالک کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں 6 ممالک کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں 6 ممالک کا دورہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ انڈونیشیاء میں اسلامی تعاون تنظيم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے بعد تھائی لیںڈ، برونئی ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا دورہ کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ اس سفر میں ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد بھی ہوگا۔ ایرانی وزیر خارجہ انڈونیشیا میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس کا مقصد مسجد الاقصی کی حمایت ہے۔

ترجمان نے سعودی عرب کی معاندانہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  سعودی عرب اپنی داخلی مشکلات کو دوسرے ممالک پر مسلط کرنے کی ناپاک کوشش کرتا ہے اور دنیا جانتی ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ دہشت گردوں کی حمایت کی ہے اور کررہا ہے اور زیادہ تر دہشت گردوں کا تعلق بھی سعودی عرب سے ہی ہے اور دہشت گرد فکری طور پر بھی سعودی عرب کے وہابی مکتب سے وابستہ ہیں۔

News ID 1862186

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha