25 فروری، 2016، 12:07 PM

پاکستان میں لڑکیوں کو بیرون ملک فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف

پاکستان میں لڑکیوں کو بیرون ملک فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف

پاکستان کے شہر لاہور میں ہائی کورٹ میں ایک خاتون کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ امجد نامی ایجنٹ نے میری بیٹیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر 3 لاکھ روپے کے عوض دبئی میں فروخت کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے شہر لاہور میں ہائی کورٹ میں ایک خاتون کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ امجد نامی ایجنٹ نے میری بیٹیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر 3 لاکھ روپے کے عوض دبئی میں فروخت کردیا ہے۔ عدالت نے امجد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔ عدالت نے خاتون کی درخواست پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔ ادھر متاثرہ لڑکیوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک پاکستانی شخص ہمیں نوکری کا لالچ دے کر دبئی لایا اور پھر ہمیں بھارتی شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا۔ ایک اور متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ایجنٹ ہماری ماں اور دیگر گھر والوں کو ڈراتا اور دھمکاتا ہے، ہماری والدہ نے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکٹایا لیکن کوئی ان کی فریاد نہیں سنتا۔متاثرہ لڑکیوں نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت مشکل میں ہیں، انھیں ظالموں  چنگل سے آزاد کرایا جائے۔متحدہ عرب امارات کو شیطانی گروہوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

News ID 1862086

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha