21 فروری، 2016، 1:49 PM

فِجی میں سمندری طوفان کے باعث 5 افراد ہلاک

فِجی میں سمندری طوفان کے باعث  5 افراد ہلاک

بحر الکاہل کے جزیرے فِجی میں سمندری طوفان " ونسٹن " سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ بحر الکاہل کے جزیرے فِجی میں سمندری طوفان  " ونسٹن " سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔حکام نے ملک بھر میں 30 روز کے لئے ایمر جنسی نافذ کردی ہے۔ گذشتہ روز سمندری طوفان "ونسٹن " جزیرے پر مشتمل ملک فِجی سے ٹکرا گیا اور اپنے پیچھے تباہی کے گہرے نقوش چھوڑ گیا۔ 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے متعدد درخت اکھڑ گئے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
نادی شہر میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے حکام نے پیر تک کرفیو نافذ کر دیا ہے جبکہ ملک بھر میں 30 روزہ ایمر جنسی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ اس دوران تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے ۔

News ID 1861990

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha