18 فروری، 2016، 1:43 PM

ترکی کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس/ بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 28 تک پہنچ گئی

ترکی کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس/ بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 28 تک پہنچ گئی

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں کل رات تین بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے ترک کابینہ نے ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے جبکہ ترکی کے وزير اعظم نے دورہ برسلز منسوخ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں کل رات تین بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے ترک کابینہ نے ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے جبکہ ترکی کے وزير اعظم نے دورہ برسلز منسوخ کردیا ہے۔ انقرہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی ۔ اطلاعات کے مطابق انقرہ میں فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی بس کو کار بم سے نشانہ بنایا گیا، دھماکہ فوجی بیرکوں کے قریب ہوا جس سے تھوڑے فاصلے پر ترک پارلیمنٹ ہاوس واقع ہے۔دھماکے کے باعث 28 افراد ہلاک جبکہ 61 زخمی ہو گئے ہیںبعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

News ID 1861921

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha