مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے بھی شام کے خلاف سعودی عرب اور امارات کا ساتھ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں زمینی فوج کا بھیجنا ضروری ہوگیا ہے۔ قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی اتحاد میں شام میں زمینی کارروائی ہونی چاہیے اور داعش دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش کے خلاف کارروائی کرنے والے عرب ممالک نے پہلے داعش کو مسلح کیا اور اس کے ذریعہ شامی حکومت کو گرانے کی ناکام کوشش کی جب سعودی عرب اور اس کے اتحادی شامی حکومت کو گرانے میں ناکام ہوگئے اور دہشت گردوں کو شام میں تاریخی شکست کا سامنا ہے تو اب وہ داعش کی آر میں اپنی زمینی فوج شام میں بھیجنے کی بات کررہے ہیں لیکن سعودی عرب ،ترکی ، قطر و امارات شام میں اپنی فوج بھیج دیں ، شامی عوام اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں جس طرح یمنی عوام اپنا دفاع کررہے ہیں اسی طرح شامی عوام اور شام فوج بھی اپنا دفاع کرےگی۔
قطر کے وزير خارجہ نے بھی شام کے خلاف سعودی عرب اور امارات کا ساتھ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں زمینی فوج کا بھیجنا ضروری ہوگیا ہے۔
News ID 1861852
آپ کا تبصرہ