10 فروری، 2016، 2:37 PM

شمالی کوریا کی فوج کے سربراہ کو سزائے موت دے دی گئی

شمالی کوریا کی فوج کے سربراہ کو سزائے موت دے دی گئی

شمالی کوریا کی فوج کے سربراہ جنرل ری یونگ گل کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت دے دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کی فوج کے سربراہ جنرل ری یونگ گل کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت دے دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے یونہاپ” نے صورتحال سے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جنرل ری کو بدعنوانی اور ذاتی فوائد حاصل کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر رواں ماہ ہی موت کی سزا سنائی گئی تھی جس پر باقاعدہ طورپرعملدرآمد کردیا گیا ہے۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جرنل ری کو 2013 میں ملک کی پیپلزآرمی کا چیف آف دی جنرل اسٹاف مقررکیا تھا تاہم انہیں ذاتی فوائد حاصل کرنے اور بدعنوانی کے پیش نظرسزائے موت دی گئی۔  واضح رہے کہ شمالی کوریا میں سنہ 2011 میں کم جونگ ان کے برسرِاقتدار آنے کے بعد سے ان کے احکامات پر ان کے قریبی رشتہ دار جنگ سونگ تھائیک سمیت کئی حکومتی عہدیداران کو مختلف الزامات کے تحت سزائے موت دی جا چکی ہے اور گزشتہ برس اپریل میں بھی ان کے حکم پرملک کے وزیردفاع ہیؤن یونگ چول کو طیارہ شکن توپ سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔

News ID 1861725

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha