31 جنوری، 2016، 11:32 AM

ترکی کا فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس سے احتجاج

ترکی کا فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس سے احتجاج

ترکی نے روسی طیارے کی طرف سے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی پراحتجاج کرتے ہوئے انقرہ میں روسی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے روسی طیارے کی طرف سے ترک  فضائی حدود کی خلاف ورزی پراحتجاج کرتے ہوئے انقرہ میں روسی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرلیا ہے۔ ادھر روس نے ترک فضائی حدود کی  خلاف ورزی کی تردید کرتے ہوئےکہا ہے کہ  ترکی غلط پروپیگنڈہ کررہا ہے۔
ترک وزارت خارجہ کے مطابق روس کے ایس یو 34 طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ، روسی طیارے کوکئی بارریڈاروارننگ بھی دی گئی، واقعے کے خلاف روسی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا گیا ۔ ادھر ترک صدر طیب اردوغان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روسی صدر پوتین سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہےروسی صدر اس سے قبل اردوغان کی طرف سے ملاقات کی درخواست کو رد کرچکے ہیں۔

 

News ID 1861463

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha