30 جنوری، 2016، 7:42 AM

ہا لینڈ کا شام میں داعش کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان

ہا لینڈ کا شام میں داعش کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان

ہا لینڈ نے امریکی سربراہی میں شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہالینڈ نے امریکی سربراہی میں شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔ہالینڈ عراق میں بھی داعش کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہالینڈ کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ عراق میں داعش کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مغربی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ہالینڈ اتحادی افواج کے ساتھ عراق میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کر رہا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب نے ترکی کے توسط اور تعاون سے داعش کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا اور ابتداء میں داعش دہشت گرد تنظیم کو شام میں صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کی ذمہ داری سونپی گئی جس میں ناکامی کے بعد امیرکہ اور سعودی عرب نے داعش کے خلاف اتحاد قائم کرلیا۔ سعودی عرب  بڑے شیطان امریکہ کا خطے میں اہم ایجنٹ ہے جو عالم اسلام میں فتنہ کی اصل جڑ ہے اور جو عالم اسلام میں وہابی منحرف اور گمراہ فکر کو فروغ دے رہا ہے۔

News ID 1861442

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha