مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں درجہ حرارت منفی 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد چین میں سردی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین میں شدید سردی پڑنے کے بعد تمام اسکول بند کردیئے گئے جب کہ امدادی ٹیموں کو ہروقت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔چین کے مختلف شہروں میں شدید سردی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور کم سے کم درجہ حرارت منفی 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ منگولیا کے یاکیشی میں منفی 28 ڈگری، ژن جیانگ کے مغربی حصے میں منفی 26، شمال مشرقی صوبے ہیلونجیانگ میں منفی 19، چنگچن میں درجہ حرارت منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بیجنگ کے محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے شرو ع ہونے والی سردی کی لہر جنوبی علاقوں میں مزید 4 روز برقرار رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔
چین میں درجہ حرارت منفی 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد چین میں سردی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
News ID 1861230
آپ کا تبصرہ