8 جولائی، 2015، 2:22 AM

یورپ ایک بار پھر شدید گرمی کی لپیٹ میں

یورپ ایک بار پھر شدید گرمی کی لپیٹ میں

گرمی کی شدید لہر نے یورپ کو ایک بار پھر اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ سوئٹزرلینڈ میں گرمی کا 94 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گرمی کی شدید لہر نے یورپ کو ایک بار پھر اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ سوئٹزرلینڈ میں گرمی کا 94 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔اطلاعات  کے مطابق  یورپ میں سورج ایک بار پھر سوا نیزے پر آگیا ہے جہاں کئی ممالک میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے  جب کہ سوئٹزر لینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں درجہ حرارت 39.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس نے گرمی کا 94 سالہ ریکارڈ توڑدیا ہے۔

سوئٹزر لینڈ کے محکمہ موسمیات کے مطابق جنیوا میں سب سے زیادہ گرمی 1921 میں پڑی جہاں درجہ حرارت 38.9 پر پہنچ گیا تھا لیکن موجودہ صورتحال نے گرمی کے سابقہ ریکارڈز کو توڑ دیا ہے۔ 

News ID 1856437

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha