19 جنوری، 2016، 1:01 PM

پشاور میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے میں 10 افراد ہلاک

پشاور میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے میں 10 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر پشاور کے کارخانو بازار میں خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےدان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے کارخانو بازار میں خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی اور پشاور کے سنگم پر واقع علاقے کارخانو بازارمیں خاصہ دارفورس کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے، دھماکے کے فوری بعد شدید فائرنگ بھی ہوئی۔ دھماکہ اس قدرشدید تھا کہ اطراف میں واقع دکانوں کوشدید نقصان پہنچا جب کہ 3 گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو حیات آباد میڈیکل کمپیکس منتقل کردیا گیا جب کہ شہر کے تینوں سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے 10 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 16 افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں خاصہ دار فورس کے 2 اہلکار اور ایک کم سن بچہ بھی شامل ہے۔

News ID 1861174

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha