10 جنوری، 2016، 12:22 AM

قرآن، اللہ کا تحفہ اور حضرت محمد (ص) انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہیں

قرآن، اللہ کا تحفہ اور حضرت محمد (ص) انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہیں

ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں ایک تقریب میں نوبل انعام یافتہ اور تبت کے روحانی پیشوا دلائی لاما نےکہا ہے کہ قرآن پاک انسانیت کے لیے اللہ تعالی کا تحفہ اور حضرت محمد( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی ذات انسانیت کے لیے بہترین نمونہ عمل ہے جس پر چل کر دہشت گردی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں ایک تقریب میں نوبل انعام یافتہ اور تبت کے روحانی پیشوا دلائی لاما نےکہا ہے کہ قرآن پاک انسانیت کے لیے اللہ تعالی کا تحفہ اور حضرت محمد( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )  کی ذات انسانیت کے لیے بہترین نمونہ عمل ہے جس پر چل کر دہشت گردی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ بھارت میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران دلائی لاما کا کہنا تھا کہ قرآن مجید اللہ تعالی کی ایسی کتاب ہے جو پوری انسانیت کو زندگی بسر کرنے کی ہدایت اوررہنمائی کرتی ہے جب کہ حضرت محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )  کی زندگی پوری انسانیت کے لیے ایک نمونہ ہے۔ حضرت محمد(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کو زبردست خراج تحیسن پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہ پوری انسانیت کو ان کی زندگی کے مطابق چلنا چاہے اسی سے دنیا میں امن قائم ہوسکتا ہے اور لوگوں کو دہشت گردی سے نجات مل سکتی ہے۔ حضرت محمد( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )   کا پیغام امن، محبت، انصاف اور مذہبی رواداری کا پیغام تھا جو ہمیشہ انسانیت کو راہنمائی کی روشنی فراہم کرتا رہے گا۔

اس تقریب میں دلائی لاما کو قرآن پاک کے انگلش ترجمہ کا نسخہ بھی پیش کیا گیا جس کو وصول کرتے ہوئے انہوں نے نسخے کو آنکھوں سے لگایا اور اسے چومتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ کی مقدس کتاب ہے جسے اللہ نے انسانیت کی ہدایت کے لیے بھیجا ہے۔

News ID 1860955

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha