7 جنوری، 2016، 7:10 AM

ایران نے پڑوسی کا حق بہترین شکل میں ادا کیا

ایران نے پڑوسی کا حق بہترین شکل میں ادا کیا

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ایران نے افغانستان کی اقتصادی اور معاشی پیشرفت میں مؤثر اور شاندار کردار اور پڑوسی کا حق بہترین شکل میں ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ آج کل ایران کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے چابہار میں اقتصادی شعبہ میں سرگرم افراد کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے افغانستان کی اقتصادی اور معاشی پیشرفت میں مؤثر اور شاندار کردار اور پڑوسی کا حق بہترین شکل میں ادا کیا ہے۔

عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ چابہار نہ صرف افغانستان بلکہ تمام علاقائی ممالک کے لئے اہم بندرگاہ ہے اور ایران نے چابہار کی پیشرفت میں کافی کام کیا ہے اور اب وقت پہنچ گیا ہے کہ افغانستان اس ظرفیت سے بھر پور استفادہ کرے۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ تین دہائیوں میں ایران نے ہمیشہ افغانستان اور افغانستانی عوام کی مدد میں نمایاں کردار ادا کیا ہےاور پڑوسی کا حق بہترین شکل میں ادا کیا ہے۔ عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ ایران ہمیشہ کابل کا معاون اور مددگار رہا ہے۔

عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ ایران نے مناسب فضا فراہم کی ہے اور افغان تاجروں کو اس فضا سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے اور ایران کا اس سلسلے میں ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیشہ افغانستن کی پیشرفت میں اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

News ID 1860879

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha