5 جنوری، 2016، 9:34 AM

کشمیر جہاد کونسل نے پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کشمیر جہاد کونسل نے پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کی  ذمہ داری قبول کرلی

بی بی سی کے مطابق کشمیر جہاد کونسل نے بھارت کے شہر پٹھان کوٹ میں ایئربیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر جہاد کونسل نے بھارت کے شہر پٹھان کوٹ میں ایئربیس پر حملے کی  ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر جہاد کونسل کے ترجمان نے ای میل پیغام کے ذریعے بتایا کہ پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے میں کشمیر جہاد کونسل کے نیشنل ہائی وے اسکواڈ سے وابستہ علیحدگی پسندوں نے حصہ لیا جب کہ یہ حملہ بھارت کے لیے پیغام ہے کہ اس کی کوئی بھی حساس تنصیب ہماری پہنچ سے دور نہیں۔ بی بی سی کےمطابق بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ بھارت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ فوری طور پر کشمیریوں کو اپنا فیصلہ کرنے کا موقع دے اور جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کردے۔ ذرائع کے مطابق کشمیر جہاد کونسل کا صدر دفتر پاکستان میں ہے۔

News ID 1860839

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha